29 ستمبر، 2017، 12:27 AM

افغان صوبہ قندھار میں خود کش حملے میں کم از کم 12 اہلکار ہلاک

افغان صوبہ قندھار میں خود کش حملے میں کم از کم 12 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندھار میں سرکاری دفتر کے باہر واقع ایک چوکی پر خود کش حملے میں کم از کم 12 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں سرکاری دفتر کے باہر واقع ایک چوکی پر خود کش حملے میں کم از کم 12 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں 12 اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ قندھار پولیس کے ترجمان ضیا درانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آور بارود سے بھری چوری کی گئی سرکاری گاڑی پر سوار تھا جس نے صوبہ قندھار کے ضلع معروف میں واقع پولیس کے صدر دفتر کے باہر قائم حفاظتی چوکی پر حملہ کرکے کم از کم 14 افراد کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 4 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔

News ID 1875600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha